بھارتی شہریت سے متعلق قانون سازی، عمران خان کی شدید الفاظ میں مذمت

بھارتی شہریت سے متعلق قانون سازی، عمران خان کی شدید الفاظ میں مذمت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا بھارتی شہریت سے متعلق قانون سازی کی شدید مذمت، کہا لوک سبھا میں قانون سازی عالمی انسانی حقوق، قوانین اور اقدار کے منافی ہے۔ وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ قانون سازی آر ایس ایس نظریہ کی ترویج کیلئے مودی سرکار کا اقدام ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن پر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف کرانا ہوگی، بین الاقوامی قانون کے حامیوں اور سلامتی کونسل سے اپیل کرنا ہوگی کہ بھارت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر 4 ماہ سے جاری بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر جاری مظالم رکوائے، بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جدوجہد کرنے والے جرات مند کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی محاصرے کی مذمت کرتے ہیں