وزیراعظم عمران خان رواں ماہ  تین ممالک کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ  تین ممالک کا دورہ کریں گے
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان رواں ماہ  تین ممالک کا دورہ کریں گے  جن میں بحرین، سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں ۔

تفصیلات  کے مطابق،  وزیراعظم عمران خان 16 سے 17 دسمبر بحرین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم دورہ بحرین میں بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کریں گے اور بحرین کے قومی دن کے تقریبات میں بطور مہمان شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو  بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز بھی دیا جائے گا۔

اس کے بعد وزیراعظم بحرین سے سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں وہ جنیوا میں 18 سے 19 دسمبر کو منعقدہ عالمی پناہ گزین سمٹ میں شرکت کریں گے۔ عمران خان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 19 سے 20 دسمبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے جہاں وہ کوالالمپور سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، اس موقع پر ان کا کانفرنس سے خطاب بھی ہوگا۔