جوبائیڈن گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی سیاسی شخصیت 

جوبائیڈن گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی سیاسی شخصیت 

واشنگٹن : سرچ انجن گوگل نے دنیا میں 2020کے دوران سب سےزیادہ سرچ کی جانیوالی سیاسی شخصیت کی فہرست جاری کردی ہے ۔ 

گوگل کے مطابق تلاش کے حوالے سے جو فہرست ترتیب دی گئی ہے ، اس میں اجتماعی رجحانات کو پیش نظر رکھاگیا ہے ۔امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن سیاسی شخصیات میں سر فہرست ہیں جن کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے ۔ 

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں الیکشن جیتا اور وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہوں گے ، بائیڈن 20 جنوری 2021 کے حلف اٹھائیں گے ۔ 

بائیڈن سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے دور میں بھی نائب صدر بھی رہے ، وہ 20 نومبر 1942 کو ریاست پنسلوینیا میں پیدا ہوئے ، انہوں نے تاریخ اور سیاسیات کے بعد قانون کے تعلیم حاصل کی ۔ 

قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1968 میں جو بائیڈن نے وکالت کا آغاز کیا ، اسی دوران وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے متحرک رکن بن گئے  اور 1977میں نیو کاسل کاؤنٹی کونسل کے رکن منتخب ہوئے ۔

جوبائیڈن نے دو شادیاں کیں ، ان کی پہلی اہلیہ 1973 میں ایک کارحادثے کا شکار ہوگئیں ، انہوں نے دوسری شادی 1977 میں کی ۔

نو منتخب امریکی صدر 1973 میں امریکی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور وہ اس وقت ملکی تاریخ کے پانچویں کم عمر ترین سینیٹر تھے ،۔