قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ آج اپنا پہلا انٹر سکواڈ پر یکٹس میچ کھیل رہاہے

قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ اج اپنا پہلا انٹر سکواڈ پر یکٹس میچ کھیل رہاہے

کوئنیز ٹاؤن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف 18 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں ۔

دوسرے روز بھی قومی ٹی 20 اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن میں بھرپور ٹریننگ سیشن کرکے اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے  ۔ ٹیم میڈیا مینجر کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ اج اپنا پہلا انٹر سکواڈ پر یکٹس میچ کھیل رہاہے۔ اس میچ میں تمام کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دیے گئے ہیں تاکہ انہیں میچ پریکٹس کے ساتھ صورتحال کے مطابق کارکردگی دکھانے کی بھی پریکٹس ہوسکے ۔ 

دوسری جانب نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی تیاریاں بھی جاری ہیں ، کھلاڑیوں نے کوئنز ٹاؤن میں تین  گھنٹے کے طویل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ، پاکستان شاہینز  کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو وانگرائے روانہ ہوگی۔  پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے مابین واحد چارروزہ می چ 17 دسمبر کو وانگرائے میں کھیلا جائیگا۔