آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی

 آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی
کیپشن: آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی

دبئی : آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ۔ جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ میں بلے بازوں کی رنکنگ جاری کی کر دی جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھی بھارت کے کھلاڑی روہت شرما ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں ۔پانچویں نمبرپر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ہیں۔ 


باولرز کی رینکنگ میں ٹرینٹ بولٹ پہلے ،مجیب الرحمان دوسرے جبکہ جسپریت بھمرا کا تیسرا نمبر ، کرس ووکس اور کگیسو ربادا چوتھے اور پانچویں نمبر پر جبکہ آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ چھٹے نمبر ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ 


آل راونڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن پہلے ،افغانی آل راؤنڈر محمد نبی دوسرے نمبر پر انگلش آل راؤنڈر ز کرس ووکس اور بین اسٹوکس بالترتیب تیسرے اور چجوتھے نمبر پر جبکہ قومی کرکٹر عماد وسیم پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔