پی ڈی ایم والے لاہور میں فساد اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم والے لاہور میں فساد اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: پی ڈی ایم والے لاہور میں فساد اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جٹ ہو یا بٹ جو بھی قانون توڑے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اور مریم نواز کو حالات کا اندازہ نہیں ہے جبکہ لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا وبا کے دوران راجکماری لوگوں کی زندگی داو پر لگا رہی ہیں اور وہ وبا کو پھیلا کر اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہیں تاہم وزیراعظم نے کرپٹ نظام کو ملیا میٹ کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور راج کماری اور ان کی کنیزوں کو دربدر ہو جر بھی سکوں نہیں آ رہا اور قوم دیکھ رہی ہے کہ ڈنڈوں سے بھرے ٹرک جاتی امرا پہنچائے گئے ہیں۔ 

فردوس عاشق اعوان نے کہا ان لوگوں نے ملسل عمران خان کی ذات کو صرف ٹارگٹ کیا ہوا ہے اور محترمہ نے تصادم کا راستہ اختیار کرنے کی بھی سازش تیار کی۔ ڈی جے بٹ کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا لیکن اس پر پی ڈی ایم کی جانب سے کہا گیا کہ یہ حکومت سازش کر رہی ہے۔ اصل میں یہ لوگ لاہور میں فساد اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا لاہور کے امن کو کسی سیاسی ٹولے کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے اور ان کا بیانیہ عوام سے نہیں اپنی ذات سے ہی جڑا ہوا ہے اور حکومت ان کو سیاسی شہید نہیں بننے دینا چاہتی۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑے جلسے کرنے کا ریکارڈ پی ٹی آئی کے پاس ہے اور حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے اور اپنی ذمہ داری کو اچھے انداز میں ادا کرے گی۔