جس دن قیادت کا حکم آیا استعفے دے دیں گے، وزیر اعلی سندھ

جس دن قیادت کا حکم آیا استعفے دے دیں گے، وزیر اعلی سندھ
کیپشن: جس دن قیادت کا حکم آیا استعفے دے دیں گے، وزیر اعلی سندھ

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک مختلف پارٹی ہے، استعفے ہماری جیبوں میں ہوتے ہیں۔ جس دن قیادت کا حکم آیا استعفے دے دیں گے۔واضح رہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حصہ بھی ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو اپنی پارٹی قیادت کو استعفے جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

 دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ وفاقی حکومت کو ہٹانے کے لیے ہر طریقہ استعمال کریں گے۔ تاہم اب حالیہ پیش رفت میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جس دن قیادت کا حکم آیا ہم استعفے دے دیں گے۔ پیپلز پارٹی ایک مختلف پارٹی ہے۔ کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے ڈی ایم سی میں ہونے والی بے قاعدگیوں سے متعلق بتایا، شاید کچھ سیاسی رہنماں کو اس قسم کی باتیں پسند نہیں آتیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی خدمت کریں گے اور ٹیکس کو چوری ہونے نہیں دیں گے، سرکلر ریلوے سے متعلق جواب کل تک سپریم کورٹ میں جمع ہوجائے گا۔