پاکستان کی ہٹ دھرم اپوزیشن پر رتی بھر بھی اثر نہیں ہوا، عثمان بزدار

پاکستان کی ہٹ دھرم اپوزیشن پر رتی بھر بھی اثر نہیں ہوا، عثمان بزدار
کیپشن: پاکستان کی ہٹ دھرم اپوزیشن پر رتی بھر بھی اثر نہیں ہوا، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کورونا پر سیاست چمکانا افسوسناک اور قابل مذمت ہےـ لوگ کورونا کا شکار ہو رہے ہیں اور اپوزیشن مسلسل جلسے کررہی ہےـ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا سیاست نہیں بے حسی اورسنگ دلی ہے ـ

 وزیراعلی عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کو اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویے پر کبھی معاف نہیں کرے گی۔ کورونا کی دوسری لہر میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہےـ کورونا نے دنیا بدل دی لیکن پاکستان کی ہٹ دھرم اپوزیشن پر رتی بھر بھی اثر نہیں ہواـ 

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے پر عمل کرنا بے حد ضروری ہےـ میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا۔