گیس کا بحران ، وفاقی وزیر حما د اظہر اور ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی آپس میں تکرار وائرل

گیس کا بحران ، وفاقی وزیر حما د اظہر اور ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی آپس میں تکرار وائرل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر حماد اظہر گیس کے بحران پر آپس میں ہی الجھ پڑے ۔ ٹویٹر پر ہونے والی نوک جھونک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیرحماد اظہر کی گیس کے بحران پر آپس میں نوک جھونک ہوگئی ہے ۔ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت مسلسل چوتھے سال موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کو ممکن بنانے  میں ناکام رہی ہے۔

 انہوں نے سوشل میڈیا پر تجویز دی کہ گیس کے بحران کے معاملے پر حماد اظہر اور شاہ زیب خانزادہ میں بحث ہونی چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ایک بحث شوکت ترین اور حماد اظہر میں بھی کرائی جائے کیونکہ شوکت ترین بھی گیس کی بات کرتے ہیں۔

https://twitter.com/Hammad_Azhar/status/1468931235754004486?s=20
 
اس ساری گفتگو پر وفاقی وزیرحماد اظہر نے اپنے جوابی ٹویٹ میں کہاکہ   ایک بحث مفتاح اسماعیل اور نیب میں بھی کروائی جائے۔حماد اظہر نے مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرکے کہا  کہ آپ کے دور میں 50 فیصد کم ایل این جی آئی، فرنس آئل 4 گنا زیادہ خرچ ہوا ۔

API Response: Bad Request