پاکستان ہاکی ٹیم گول کیپر کے بغیر ہی ڈھاکہ روانہ ہوگئی

پاکستان ہاکی ٹیم گول کیپر کے بغیر ہی ڈھاکہ روانہ ہوگئی

کراچی : پاکستانی ہاکی ٹیم گول کیپر کے بغیر  بڑے ایونٹ میں شرکت کے لئے ڈھاکہ روانہ ہوگئی  ۔ہاکی ٹیم میں موجود چاروں گول کیپر ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ ہوگئی ہے لیکن ٹیم میں گول کیپر موجود نہیں ہے ۔  پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم میں 2 گول کیپرز عبداللہ اور وقار کو منتخب کیا تھا، دونوں گول کیپرز جونیئر ٹیم کے ساتھ بھارت گئے تھے لیکن  جونیئر ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کیمپ میں مزید 2 گول کیپرز مظہر اور امجد کو طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  امجد علی اور مظہر عباس کے بنگلہ دیش  کے ویزے تاحال نہیں لگ سکے جس کی وجہ سے دونوں قومی ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے۔

یاد رہے کہ  ایشین چیمپئنز ٹرافی 14 دسمبر سے ڈھاکا میں شروع ہورہی ہے اورابھی تک ٹیم کے ساتھ گول کیپر کا نہ ہونا افسوسناک ہے ۔