امریکہ ،عراق،افغانستان جنگ کے راز افشا کرنے والے جولین اسانج سے متعلق بڑی خبر 

US wins, WikiLeaks, Assange, WikiLeaks founder Assange

لندن :امریکہ ،عراق ،افغانستان جنگ کے راز افشا کرنےو الے جولین اسانج کی حوالگی کا مقدمہ امریکہ نے ایک لمبے عرصے بعد جیت لیا ،اس سے قبل برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جولین اسانج کی حوالگی سے متعلق مقدمہ امریکہ نے جیت لیاہے،امریکا نے برطانوی عدالت میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حوالگی سے متعلق درخواست دے رکھی تھی ،اس سے قبل، برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

واضح رہے وکی لیکس کے بانی نے اپنی ویب سائٹ پر امریکا کی عراق اور افغانستان میں جنگ کے حوالے سے ہزاروں خفیہ دستاویزات شائع کی تھیںجن کے ذریعے امریکی حکومت کے کئی راز افشا ہوئے تھے۔