تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کب سے کب تک ہونگی ؟مراد راس نے اعلان کر دیا

Murad Rass, Schools, Punjab Schools,

لاہور:صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ سکولوں کی بندش اب آخری آپشن ہوگا اس سے قبل جو اقدامات ہو سکے تعلیم جاری رکھنے کیلئے کرتے رہینگے ،کیونکہ اس سے قبل ہی بچوں کی تعلیم کا بہت حرج ہو چکا ہے ۔

0ee3f3e8ebbcdf3a6f17b2f335a47312

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ جب لو گ عجیب و غریب معاملات پر بھی سکولوں کی بندش کا مطالبہ کرتے ہیں تو میں حیران رہ جا تا ہوں ،انہوں نے کہا لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ بچوں کی تعلیم کا پہلے ہی بہت حرج ہو چکا ہے ۔

مراد راس نے چھٹیوں سے متعلق دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب چھٹیوں کا اعلان آخری آپشن ہو گا  ،سکولوں کی بندش کا مطالبہ کرنے والے افراد جا ہل ہیں ،غیر ضروری وجوہات کی بنا پر سکولوں کی مکمل بندش سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہو تا ہے ،پہلے ہی کورونا نے طلبا کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان کیا ہے ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےموسم سرما کی چھٹیوں کیلئے13 دسمبر کو وزرائے تعلیم کا اجلاس بلا لی ہے، سموگ میں اضافے کے باوجود تاحال سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ نہیں ہوا، اجلاس میں15 دسمبر سے16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا امکان ہے۔