گو گل کا پاکستان میں باضابطہ طور پر دفتر کھولنے کا اعلان

گو گل کا پاکستان میں باضابطہ طور پر دفتر کھولنے کا اعلان

  کراچی: دنیاکےسب سے بڑے سرچ انجن اور دیگر سہولیات کی حامل کمپنی گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کردیا ۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق  کے مطابق گوگل  کے  پاکستان میں دفتر قائم کرنے کے سلسلے میں ضوابطی کارروائی بھی شروع کردی  گئی ہے ،  اس حوالے سے  گوگل انتظامیہ سے جلد ملاقات کریں گے، گوگل ایشیا پیسیفک نے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن بھی کروالی ہے۔

امین الحق  کا کہنا ہے کہ  گوگل حکام سے رابطے جاری ہیں اور دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے ،  گوگل کے عہدیداران سے ملاقات میں پالیسی، صارفین کے مسائل ، حکومتی تعاون اور دو طرفہ امور پر  تبادلہ خٰیال کیا جائے گا ، ان کا کہنا تھا کہ  گوگل آفس یوٹیوب سمیت   تمام ایپلی کیشنز  کی نگرانی بھی کرے گا۔

انہوں نےمزید  کہا کہ   گوگل  کے پاکستان   میں دفتر کے قیام سےصارفین کے  اشتہارات سے متعلق  مسائل  پر فوری ریسپانس مل سکے گا۔ وزارت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونکیشن کی جانب سے گوگل کو بھرپور تعاون بھی حاصل ہوگا۔

وفاقی وزیر نامین الحق   نے کہا کہ گوگل کے علاوہ  ٹک ٹاک نے بھی پاکستان میں اپنا رابطہ آفس کھولنے کا  فیصلہ کیا ہے اور امید ہےکہ فیس بک بھی جلد ہی اس ضمن میں اپنا فیصلہ جاری کرے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی اداروں کے دفاترملک میں کھولنے کے حوالے سے  مسلسل ان سے رابطے میں ہے۔


 

مصنف کے بارے میں