مسلم لیگ ن چودھری پرویز الہٰی کو مشروط وزیر اعلیٰ برقرار رکھنے پر تیار 

مسلم لیگ ن چودھری پرویز الہٰی کو مشروط وزیر اعلیٰ برقرار رکھنے پر تیار 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن چودھری پرویز الہٰی کو مشروط بطور وزیر اعلیٰ پنجاب قائم رکھنے پر تیار ہوگئی ہے۔ ن لیگ ذرائع کے مطابق نئے الیکشن یا پرویز الہٰی کے ساتھ چل سکتے ہیں لیکن انہیں کھل کر سامنے آنا ہوگا۔ 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ ن چودھری شجاعت حسین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اور مسلم لیگ ن نے چودھری شجاعت حسین کو کہا ہے کہ اگر آپ کہتے ہیں تو ہم چودھری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ قائم رکھ سکتے ہیں لیکن انہوں کھل کر سامنے آنا ہوگا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ چودھری شجاعت حسین کی طرف سے کوئی جواب ملنے کے بعد اعلیٰ قیادت سے اس معاملے پر بات کرے گی ۔

دوسری طرف رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہم اس بار چودھری پرویز الہٰی سے ڈبل گیم نہیں چاہتے انہیں ہمارے ساتھ چلنا ہے تو کھل کر سامنے آنا ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں