پاکستان سپر لیگ کےپہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 7وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ کےپہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 7وکٹوں سے شکست

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 7وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ٹیم کی جانب سےبریڈ ہیڈن نے 73 رنز، ڈیون اسمتھ نے55 اور شین واٹسن نے 26رنزکی اننگز کھیلی ۔

بریڈ ہیڈن نے 73رنز کی اننگز میں 8چوکے اور 3چھکے لگائے، جبکہ آخر میں شین واٹسن نے 13گیندوں پر 26رنز بنا کر ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے جنید خان کے ایک اوور میں 19رنز بنائے، جس میں ایک نو بال پر چھکا بھی شامل ہے۔

میچ کے آخری لمحات میں آخری اوور میں9رنز درکار تھے ، جب سیم بلنگز نے اوور کی چوتھی گیند پر چوکا لگا کر میچ اسلام آباد یونائیٹڈکے نام کیااور ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔پشاور زلمی کی جانب سے جنید خان، حسن علی اور کرس جارڈن نے 1،1 وکٹ حاصل کی ہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے دوران بارش ہوگئی،جس پر ڈک ورتھ لوئس کے قانون کی وجہ سے 191رنز کے ہدف کو 18اوورز میں 173رنز تک محدود کردیاتھا۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈکو میچ میں کامیابی کے لیے 191رنز کا ہدف دیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس پہلے میچ کا ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جواب میں پشاور نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان 190رنز بنائے، جس میں کامران اکمل 88 اور ڈیوڈ میلان نے 43کے ساتھ قابل ذکر بیٹسمین تھے۔کامران اکمل نے اپنی 88رنز کی اننگز میں 6 چوکے اور اتنے کی چھکے لگائےتھے۔

اسلام آباد کی جانب سے شین واٹسن نے 4 ، محمد عرفان اور محمد سمیع نے2،2 وکٹ اورسعید اجمل نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔اسلام آباد کے بولروں نے پشاور کے دیگر بیٹسمینوں کو زیادہ کھل کرکھیلنے کا موقع نہ دیا اور کامران اکمل اور میلان کے آئوٹ ہونے کے بعد ٹیم کا کوئی بلے بازاسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکا تھا۔