خلائی مخلوق سے رابطہ دنیا کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے،ماہرین کا انتہائی اہم انکشاف

خلائی مخلوق سے رابطہ دنیا کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے،ماہرین کا انتہائی اہم انکشاف

اسلام آباد:ماہرین فلکیات سمیت سائنسدان سالوں سے انسان اور خلائی مخلوق کے تعلق پر تحقیق میں مصردف ہیں ۔کئی ماہرین نے تو خلائی مخلوق کی باقاعدہ موجودگی کی تصدیق کی ہے ۔

لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کہ خلائی مخلوق سے رابطے کی کوشش دنیا کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے، لیکن اگر خلائی مخلوق دوستانہ ہے، تو اس کے بڑے فائدے بھی ہوسکتے ہیں۔

شکاگو کے ایڈلر پلینیٹریم میں خدمات انجام دینے والی اسٹروفزکس کی ماہر Lucianne Walkowicz کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ اگر خلائی مخلوق سے رابطے کے لیے ایکٹیو پیغامات بھیجے جاتے رہیں تاکہ ان کی توجہ حاصل کی جاسکے، تو ضروری نہیں ہے کہ یہ رابطہ انسانوں کے لیے فائدے مند ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر خلائی مخلوق نے دنیا کا دورہ کرلیا تو اس کا نتیجہ ایسا بھی ہوسکتا ہے جیسا کولمبس نے امریکا دریافت کیا تھا اور یہ دریافت وہاں کے آبائی امریکیوں کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوئی تھی۔