جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن: جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبےامریکاکےدورےپرواشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ ایبے ٹرمپ ملاقات میں جاپان امریکا تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت ہو گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کیساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدے کا اشارہ دیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس پیسفک تجارتی معاہدے سے بھی علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران جاپان اور دیگر ایشیائی قوموں کے بارے میں بعض تلخ بیانات دیے تھے جن میں انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں وہ دفاعی اخراجات کی مد میں زیادہ بڑا حصہ ادا کریں اور جاپان میں امریکی فوجی اڈے کو جاری رکھنے کے لیے اخراجات کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے ٹرانس پیسیفک تجارتی معاہدے پر بھی شدید تنقید کی تھی جس میں جاپان بھی شامل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں