افغانستان میں نیٹو کو مزید فوجی بھیجنے کی ضرورت ہے، جنرل نکلسن

افغانستان میں نیٹو کو مزید فوجی بھیجنے کی ضرورت ہے، جنرل نکلسن

واشنگٹن: افغانستان میں نیٹو اتحاد کے امریکی کمانڈر نکلسن کی کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ان کے پاس انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے کافی فوجیں ہیں۔ تاہم افغان فوج کو تربیت میں مدد کے لیے اضافی فوجی درکار ہیں۔ انھوں نے روس اور ایران پر افغانستان میں نیٹو کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ جمعرات کو سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے جنرل نکولسن نے کہا کہ ہمیں چند ہزار فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کے سامنے رکھ چکے ہیں۔ اس وقت افغانستان میں کل 1330 نیٹو فوجی تعینات ہیں جن میں امریکی فوجیوں کی تعداد 8400 ہے۔ امریکا کا طالبان کے خلاف جنگی آپریشن 2014 میں باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گئے تھے تاہم خصوصی فوجی دستوں کی جانب سے افغان فوجیوں کو مدد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں