بھارتی فاسٹ باﺅلر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا میں دوستی

بھارتی فاسٹ باﺅلر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا میں دوستی

نئی دہلی: بھارت کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان کا دل ایک اور بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے پر آ گیا۔ بھارت کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے گذشتہ کچھ عرصے سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے یوراج سنگھ کی شادی میں بھی ایک ساتھ شرکت کی تھی۔ ساگریکا نے ہاکی پر بننے والی معروف بالی ووڈ فلم ’چک دے انڈیا‘ میں پریتی سبروال کا کردار ادا کیا تھا۔

وہ ظہیر خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کہتی ہیں کہ میں ذاتی نوعیت کے معاملات پر بات کرنا پسند نہیں کرتی اتنا بتا سکتی ہوں کہ وہ میری آنے والی فلم ’ارادہ‘ دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ظہیر خان کی ایک اور بالی ووڈ ایکٹریس ایشا شیروانی سے بھی دوستی تھی مگر زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں