ڈونلڈ ٹرمپ کو ججز پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

 ڈونلڈ ٹرمپ کو ججز پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی اپیل کورٹ میں امیگریشن پالیسی پر نظر ثانی کی سماعت کو باعث شرم قرار دیا تھا۔ٹرمپ کے نامز کردہ جج نیل گورسچ نےججوں سےمتعلق ڈونلڈٹرمپ کےریمارکس کومایوس کن قراردیا،اب ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیل گورسچ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ہے۔
اِس سے قبل ٹرمپ کہ چکے ہیں کہ انہیں امریکہ آمد پر پابندی لگانے کا قانونی اختیار حاصل ہے، ان کا قانونی اختیار اتنا واضح ہے کہ ایک ہائی سکول کے نالائق طالب علم کے لیے بھی اسے سمجھنا مشکل نہیں ۔
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے سات مسلمان ممالک کے شہریوں کو پابندی کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں امریکا میں عوامی سطح پر شدید رد عمل دیکھنے میں آیا تھا اس پالیسی پر امریکی فیڈرل کورٹ کے جج نے اس حکم نامے کو معطل کر دیا تھا