وزیراعظم سے نواب ثناءاللہ زہری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے نواب ثناءاللہ زہری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان ثناءاللہ زہری نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اہم سیاسی امور سمیت خصوصا بلوچستان کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان کی ترقی ہماری ترجیح ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کو نظر انداز کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا مسلم لیگ ن کی حکومت نے سرمایہ کاری کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کا مرکز بنایا۔ سی پیک مںصوبے کی وجہ سے بلوچستان ترقی کرے گا اور وہاں کے لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں