فاطمہ ثریا بجیا کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے

فاطمہ ثریا بجیا کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی: شفقت بھری شخصیت اور دلوں میں گھر کر جانے والی ہم سب کی بجیا معروف ادیبہ اور ڈرامہ نویس فاطمہ ثریا بجیا کو بچھڑے ہوئے ایک سال بیت گیا۔ 1930 میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں۔ علمی گھرانے سے تعلق کے باعث لکھنے کے فن سے آراستہ ایسی کے جو بھی لکھا خوب لکھا۔ اور جب تحریر کی ڈرامائی تشکیل اختیار کرتی تو دیکھنے والے کو محظوظ کئے بنا نہ رہتی۔

بجیا کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں، شمع، افشاں، عروسہ، زینت، گھر ایک نگر، پھول رہی سرسوں، آج بھی ناظرین کو روز اول کی طرح یاد ہیں۔ پرائیڈ آف پرفارمنس 1996 میں حاصل کیا جبکہ ادبی خدمات کے صلے میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ مشیر برائے وزیر اعلیٰ سندھ بھی رہیں۔

ان کی فن ادب کی دنیا سے وابستگی اور خدمات رہتی دنیا تک لوگوں کو یاد رہیں گی۔ فاطمہ ثریا بجیا کے بھائی انور مقصود اور بہن زہرا نگاہ کی ادبی صلاحیتیں بھی کسی سے چھپی نہیں۔ طویل علالت کے باعث 10 فروری 2016 میں روشن ستارہ اور شفیقت سے بھرپور بجیا دیار فانی سے کوچ کر گئیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں