پاک بحریہ کی امن مشقوں کا بحیرہ عرب میں باقاعدہ آغاز ہو گیا

پاک بحریہ کی امن مشقوں کا بحیرہ عرب میں باقاعدہ آغاز ہو گیا

کراچی: پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ مشقوں کے آغاز پر پی این ایس ڈاکیارڈ کراچی میں پرچم کشائی کی تقریب کی گئی۔ کمانڈرپاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسنی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

امن مشقوں میں چین کے تین بحری بیڑے شریک ہیں۔ مشقوں میں روس کے 3 اور امریکا کے 4 جنگی بحری جہاز، جاپان کے 2 پی تھری سی اورین طیارے، انڈونیشیا، آسٹریلیا، برطانیہ اور ترکی کا ایک، ایک بحری جہاز بھی مشقوں میں شریک ہے۔ مستحکم بحری قوتیں امن مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ پاک بحریہ کی امن مشقیں 14 فروی تک جاری رہیں گی۔

1682eccc55340e18d67bc254f7f99839

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں