امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی ہم منصب کے درمیان فون پر اہم رابطہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی ہم منصب کے درمیان فون پر اہم رابطہ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین صدر زی شی پنگ کے درمیان پہلی بار ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، ڈونلڈ ترمپ نے  زی شی پنگ کو ”ایک چین پالیسی کی حمایت کا یقین دلایا ہے، چینی ہم منصب نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔
وائٹ ہاوس ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر زی شی پنگ کے درمیان پہلی با ر ٹیلی فون پر رابطہ ہوا،دونوں رہنماوں کے درمیان طویل گفتگو اور مشاورت ہوئی ۔
امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے بات چیت م کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک چین پالیسی کی حمایت کرتے رہیں گے۔وائٹ ہاوس ترجمان کے مطابق دونوں رہنماو ں نے ایک دوسرے دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔