بلی کے گھورنے پر امریکی شہری نے گولی چلا دی ،عدالتی کارروائی کا سامنا

بلی کے گھورنے پر امریکی شہری نے گولی چلا دی ،عدالتی کارروائی کا سامنا

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شہری نے بلی کو بی بی گن سے شدید زخمی کردیا  ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ شہری کو گرفتار کرنے پر جب دریافت کیا گیا کہ بلی کو کیوں مارا تو اس کا کہانا تھا کہ میں نے بلی کی جانب جب دیکھا تو وہ مجھے گھور رہی تھی۔مجھے ایسے لگا جیسے وہ یہ کہہ رہی ہوکہ یہ جگہ میری ہے ۔

اس کے بعد میں نے اپنی بی بی گن سے اس پر گولیاں چلادی تھیں۔ ملزم کےہمسائے کا کہناہے کہ اس نے زخمی بلی کو ایک جھاڑی کے نیچے دیکھا جس کے بعد اسے اپنے گھر لے آیا اور اس کا علاج کروایا ۔

بلی کو زخمی کرنے والے شخص کا کہناہے کہ اس نے اس سے پہلے بھی بلی کو مارنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ہر بار بچ جاتی ھتی ۔قانونی ماہر کا کہناہے کہ امریکی شہری کو اس کی سزا بھی مل سکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں