پنجاب کے مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 6ڈاکو ہلاک

پنجاب کے مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 6ڈاکو ہلاک

سرگودھا /قصور/نوشہرو فیروز: پنجاب کے مختلف شہروں میںمبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔سرگودھا میں تین، قصور میں ایک اور نوشہرو فیروز میں دو ڈاکو مارے گئے۔ ڈی جی خان میں تاجر کو لوٹ لیاگیا جبکہ فیصل آباد میں ایک شخص پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا۔گزشتہ روز سرگودھا کینٹ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت تنویر ، ناصر اور عنصر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

فیصل آباد میں پولیس کی حراست میں ایک شخص ہلاک ہوگیاجس پر مقتول کے ورثا نے نعش کے ہمراہ ضلع کونسل میں احتجاج کیا۔والدہ رخسانہ بی بی کاکہناہے کہ بیٹے کوگزشتہ شام پولیس نے حراست میں لیاتھا بعد میں پولیس اہلکاربیٹے کی نعش انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چھوڑکر فرارہوگئے ۔ڈیرہ غازی خان میں ڈاٹ پل کے قریب آفس سے گھر جاتے ہوئے تاجر سے ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تاجر کاکہناہے کہ مسلح ڈاکوئوں نے کار رکوانے کے لیے فائرنگ بھی کی۔

کبیر والا کے علاقے حسین آباد میں پولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اورمنشیات برآمد کی ۔منڈی بہاوالدین کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائی کے دوران دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ساڑھے 4 ہزار پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔سیہون کے علاقے کچی کالونی میں مبینہ مقابلہ کے بعد متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ڈاکوئوں راول کوسو اورانیس عمرانی کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

مصنف کے بارے میں