دنگل میں حیران کرنے کے بعد مسٹر پرفیکٹ اب ”ٹھگزآف ہندوستان“ میں کما ل ِاداکاری دکھائیں گے

دنگل میں حیران کرنے کے بعد مسٹر پرفیکٹ اب ”ٹھگزآف ہندوستان“ میں کما ل ِاداکاری دکھائیں گے

ممبئی:عامر خان ہر فلم میں کچھ انوکھا کر کے شایقین کو حیران کرتے ہیں اور نہ صرف اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دل جیتتے ہیں بلکہ اپنی مختلف شکل و شبہات  کے ذریعے بھی کردار میں جان ڈال دیتے ہیں۔فلم دنگل کی کامیابی کے بعد جس میں عامر کو آپ ایک موٹی جسامت والے باپ کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں

اب عامر نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں کمال دکھائیں گے۔فلپ میڈوز ٹیلر کے ناول‘Confessions Of A Thug پر مبنی یہ فلم 2018میں دیوالی کے موقع پر شایقین کے لیے پیش کی جائے گی ۔اس فلم میں عامر ایک سکھ کے روپ میں نظر آئیں گے اور انہوں نے اس کردار کے لیے اپنے آپ کو مکمل طور پر ڈھال لیا ہے۔

اس فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ فلم میںعامر خان اور امیتابھ بچن ایک ساتھ نظر آئیں گے۔