پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کے ٹکٹ 23فروری کو آن لائن فروخت کے لیے پیش ہونگے

پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کے ٹکٹ 23فروری کو آن لائن فروخت کے لیے پیش ہونگے

لاہور :(ابراہیم بادیس )پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹ کی فروخت 23 فروری کو شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ کی آسانی کیلئے ٹکٹ آن لائن اور ٹکٹ بوتھ دونوں سے خریدی جاسکیں گے۔ ٹکٹ کی قیمت پانچ سو سے لے کر پندرہ ہزار تک ہوگی۔ اسٹیڈیم میں موجود انکلوزئیرز کے اعتبار سے ٹکٹوں کی قیمت رکھی گئی ہے۔
عمران خان اور فضل محمود اسٹینڈ کی ٹکٹ سب سے مہنگے جبکہ سعید انور اور سرفراز نواز اسٹینڈ کی ٹکٹ کی قیمت دیگر نسبت کم ریٹ پر فروخت ہوگی۔ چیرمین پی ایس ایل کمیٹی نجم سیٹھی نے لیگ فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کروانے کا اعلان کررکھا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل 27 ہزار افراد کے میچ دیکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ پی ایس ایل فائنل میچ لاہور کے تمام ٹکٹوں کی فروخت ایک ہی روز میں متوقع ہے۔