سنجے کپور اور ہربھجن سنگھ بھی پی ایس ایل کے دیوانے نکلے

سنجے کپور اور ہربھجن سنگھ بھی پی ایس ایل کے دیوانے نکلے

دبئی:  پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن نے شروع ہوتے ہی بھارت میں بھی دھوم مچا دی اور بھارتی ادکار و کرکٹر بھی اس کے دیوانے نکلے۔پاکستان سپر لیگ کا بخار پاکستان اور مڈل ایسٹ کے علاوہ اب بھارت میں پہنچ گیا ہے اور بھارت کی کرکٹ اور فلمی دنیا کی نامور شخصیات نے بھی پی ایس یل کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ اپنی اپنی ٹیموں کی حمایت کرڈالی ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار انیل کپور کے بھائی سنجے کپور نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنجے کپورنے شاہد آفریدی کی ٹیم پشاور زلمی کو اپنی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی میری ٹیم ہے اور اس کی کامیابی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں ان کے ساتھ ہیں اور میرا تعلق بھی پشاور سے ہے۔بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے بھی اپنے دوست قومی کرکٹر شاہد آفریدی اور پی ایس ایل میں ان کی ٹیم پشاور زلمی کے لیے ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں