پی ایس ایل2017کے تمام ٹکٹ فروخت ہونے کا دعویٰ

 پی ایس ایل2017کے تمام ٹکٹ فروخت ہونے کا دعویٰ

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 2017 کے تمام میچوں کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور یہ گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا کامیابیاں حاصل کرے گا۔دبئی میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کریں گے اور لاہور میں فائنل کرانے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان سپر لیگ کے 2017 کے ایڈیشن کے تمام ٹکٹ بک چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ شائقین کو ایونٹ میں بھرپور تفریح سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

مصنف کے بارے میں