ملائیشیا کا جہاز روہنگیا کے مسلمانوں کےلیے امداد لے کر پہنچ گیا

ملائیشیا کا جہاز روہنگیا کے مسلمانوں کےلیے امداد لے کر پہنچ گیا

ینگون :ملائیشیا کا بحری جہاز جو 2,300 ٹن امدادی اشیاءلے کر ینگون پہنچا ہے ان میں میانمار میں مشکلات کی شکار مسلمان روہنگیا اقلیت کے لیے خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ادھرامدادی سامان لے کر ملائیشیا کا بحری جہاز جب ینگون کی بندرگاہ پر پہنچا تو درجنوں بودھ بکھشووں نے بندرگاہ کے باہر ایک مظاہرہ بھی کیا
ان کا کہنا تھا کہ میانمار میں کوئی روہنگیا نہیں بستے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی طرف سے بھیجا جانے والا امدادی بحری جہاز ”فوڈ فلوٹیلا فار میانمار“ ینگون کی بندرگاہ پر پہنچا ،منتظمین نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ میانمار کی حکومت وعدے کے مطابق یہ اشیاءمتاثرہ افراد تک پہنچائے گی، حالانکہ ماضی میں یہ امتیازی سلوک روا رکھتی رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میانمار میں کوئی روہنگیا نہیں بستے۔ میانمار بدھسٹ نیشنل نیٹ ورک کے سربراہ وِن کو کو کے مطابق، ”ہم اس سامان کو اس صورت میں قبول کر سکتے ہیں اگر یہ جہاز بنگالیوں کو امداد پہنچانے کے لیے آ رہا ہے، اور ہم امداد کو روک نہیں رہے۔ لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ میانمار میں کوئی روہنگیا نہیں ہیں۔ اور یہی ہماری مہم ہے۔