چیف جسٹس آف پاکستان نے جیکب آباد میں جرگے کے فیصلے پر نوٹس لے لیا

 چیف جسٹس آف پاکستان نے جیکب آباد میں جرگے کے فیصلے پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ناجائز تعلقات کے معاملے پر ہونے والے جرگے کے فیصلے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر نوٹس لیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ جیکب آباد میں جرگے میں ناجائز تعلقات کے معاملے پر مبینہ ملزمان کو 13 لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کے بڑے بھائی کی 4 سالہ اور 8 سالہ دو بیٹیوں کا رشتہ مدعی خاندان کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیف جسٹس نے خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مصنف کے بارے میں