گوجرانوالہ میں ماں 5 ماہ کی بچی ہسپتال میں چھوڑ گئی

 گوجرانوالہ میں ماں 5 ماہ کی بچی ہسپتال میں چھوڑ گئی

گوجرانوالہ: ہسپتال میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک سنگ دل ماں اپنی پانچ ماہ کی بچی کو اسپتال میں چھوڑ کر چلی گئی. ایک خاتون اپنی بچی کو بیمار حالت میں ہسپتال لائی،بچی کو گردن توڑ بخار ہونے کا معلوم ہوا جہاں اس کا علاج شروع کردیا گیا لیکن اس دوران بچی کی ماں کہیں غائب ہوگئی۔بارہ گھنٹے گزر گئے لیکن ماں کا کچھ پتا نہ چلا، ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے داخلے کے وقت کی گئی انٹریز سے دیے گئے پتے اور فون نمبر پر رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ پتا اور فون نمبر دونوں غلط ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں تاحال واپس نہیں آئی، بچی کا علاج جاری ہے ساتھ ہی بچی کے اہل خانہ کی تلاش بھی کی جارہی ہے۔قبل ازیں یکم فروری کو گوجرانوالہ میں ہی ایسا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جس میں رات کو دودھ مانگنے پر ماں نے غصے میں آکر اپنے کم سن بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ، خاوند نے بیوی کے خلاف کارروائی کروانے سے انکار کردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں