باکسر عامر خان نے آپریشن کے بعد امریکا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا

باکسر عامر خان نے آپریشن کے بعد امریکا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا

سان فرانسسکو: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ امریکی شہر سان فرانسسکو میں بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہوں۔ گزشتہ سال جولائی میں میرے ہاتھ کا آپریشن ہوا تھا جس کی وجہ سے باکسنگ سے دور رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ باکسنگ کے ٹائٹل کے دفاع کے لیے اپریل یا مئی میں فائٹ ہو گی۔

رواں سال کوشش ہے کہ 2 مقابلے لڑوں۔ انہوں نے فائٹ کے بعد پاکستان آ کر کوچز اور باکسرز کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے پاکستانی باکسر عام خان اور ان کی فیملی گزشتہ سال سنیپ چیٹ پر شائع چند تصاویر کے باعث کافی تنازعات کا شکار رہی اور نئے سال کے آغاز میں بھی عامر خان کو نازیبا ویڈیو لیک ہونے کیوجہ سےکافی تنقید اور مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں