ٹویٹر کے خسارے میں اضافہ بڑھ کر20کروڑ ڈالر ہو گیا

ٹویٹر کے خسارے میں اضافہ بڑھ کر20کروڑ ڈالر ہو گیا

نیویارک :ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں اس کے نقصانات دگنے ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کے اعلان کے بعد اس کے حصص کی مالیت تیزی سے گرنے کا اندیشہ ہے۔سماجی رابطوں کی سائٹ کے مطابق سنہ 2016 کی آخری تین ماہ میں اسے 167 ملین ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ 2015 کے آخری تین ماہ میں ٹوئٹر کو 90 ملین ڈالر کا نقصان رپورٹ ہوا تھا۔
ٹوئٹر کے صارفین میں گذشتہ برس چار فیصد اضافہ ہوا اور اب ان کی تعداد 319 ملین ہے۔ لیکن اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدن میں توقع کے مطابق اضافہ نہیں ہوا ہے۔گذشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں اگرچہ سنہ 2015 کی آخری سہ ماہی کی نسبت ٹوئٹر کی آمدن میں ایک فیصد اضافہ ہوا اور یہ 710 ملین ڈالر سے بڑھ کر 717 ملین ہو گئی لیکن تجزیہ کار زیادہ آمدن کی توقع کر رہے تھے۔