ڈانسنگ کوئین مادھوری عالیہ بھٹ کے ساتھ”تما تما“ گانے میں جلوہ گر ہوں گی!

ڈانسنگ کوئین مادھوری عالیہ بھٹ کے ساتھ”تما تما“ گانے میں جلوہ گر ہوں گی!

ممبئی:فلم بدری ناتھ کی دلہنیا جس میں ورن اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ نظر آئیں گے کا گانا ”تما تما اگین“ صرف دو دن کی دوری پر ہے۔یہ گانا 1990کے ایک گانے ”تما تما“ کا نیا ورژن بنایا گیا ہے۔اور اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں عالیہ تو اپنے ڈانس سے گانے کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گی ہی ساتھ ہی ساتھ بالی ووڈ کی ڈانس کوئین اور دنیا کی تیز ترین ڈانسر مادھوری ڈکشٹ بھی ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔

اور مادھوری کے ساتھ سنجے دت بھی ڈانس سٹیپ کرتے نظر آئیں گے۔شایقین کو جہاں فلم کا انتظار ہے وہیں مادھوری کے ڈانس کو دیکھنے کا بھی بے تابی سے ا نتظار ہے ۔اس گانے کی چند جھلکیاں عالیا بھٹ نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر گذشتہ روز شئیر کی تھیں۔