PSL کے آغاز سے قبل ہی لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو''داغدار'' کر دیا

PSL کے آغاز سے قبل ہی لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو''داغدار'' کر دیا

دبئی :پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل لاہورقلندرز کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو''داغدار'' کردیا۔پاکستان سپر لیگ کا میلہ گزشتہ شب متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں سج گیا جہاں تمام ٹیمیں ٹریننگ میں مصروف تھی۔لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ میں وقت نکال کر کھلاڑیوں کو تروتازہ رکھنے کے لیے پینٹ بال گیم کھلانے لے گئی جہاں برینڈن میک کولم،گرانٹ ایلیٹ اور جیمز فرینکلن سمیت دیگر کھلاڑی اس کھیل سے خوب لطف اندوز ہوئے۔