بالی ووڈ کے وہ چہرے جن پر سلو بھائی مہربان ہوئے!

بالی ووڈ کے وہ چہرے جن پر سلو بھائی مہربان ہوئے!

ممبئی:سلمان خان جہاں اپنے موڈ اور لا ابالی رویے کی وجہ سے مشہور ہیں وہیں سلو بھائی کی فراخ دلی اور سخی پن بھی بے پناہ مشہور ہے۔سلمان جہاں کئی این جی اوز اور فلاحی ادارے چلا رہے ہیں وہیں وہ آئے سال نت نئے چہرے بھی متعارف کرواتے رہتے ہیں۔ذرا دیکھئے۔
سومی علی


90کی دہائی میں اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کرنے والی یہ اداکارہ سلما ن خان کی فین تھی اور صرف سلو بھائی سے ملنے کے لیے بھارت شفٹ ہوئی تھی۔وہ نہ صرف سلمان سے ملیں بلکہ دونوں کا معاشقہ بھی چلا اور کافی عرصہ تک میڈیا کی زینت بنا رہا۔اس حسینہ کو فلم انڈسٹری میں پہلی فلم کروانے والے بھی سلو بھائی ہی تھے لیکن بد قسمتی سے وہ اپنا کرئیر آگے نہ بڑھا سکیں اور اب سلمان خان کی ہی مدد سے ایک این جی او چلا رہی ہیں۔
زریں خان


فلم ویر سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی زریں خان بھی سلمان خان کی گرل فرینڈ تھی زریں اور سلمان کا معاشقہ سلما ن خان کے کترینہ سے بریک اَپ کے بعد شروع ہوا تھا۔سلمان کی اپنی ہی پروڈکشن کے تحت بننے والی اس فلم میں نہ صرف سلو نے زریں کو جگہ دی بلکہ وہ خود بھی اس فلم کے ہیرو تھے۔زریں خان کترینہ کیف جیسی شکل وشباہت کی وجہ سے سے بالی ووڈ میں کافی مشہور ہیں لیکن زریں کو موٹے ہونے کی وجہ سے بالی ووڈ مین ”Fat cat“ کہا جاتا تھا لیکن سلو بھائی نے یہاں بھی زریں کا ساتھ دیا اور وزن کم کرنے میں زریں کی ٹریننگ کی۔
ارجُن کپور


بونی کپور کے بیٹے ارجُن کپور کو فلم میں چانس بھی سلو بھائی کی بدولت ہی ملا۔ارجن جو کہ بہت موٹا ہوا کرتا تھا کی سلو بھائی نے نہ صرف جَم ٹریننگ کی بلکہ اس بات کا احساس بھی دلایا کہ وہ بہت اچھی اداکاری کر سکتا ہے اور اس بات کا اعتراف تو ارجن کپور نے خود کئی انٹرویوز میں بھی کیا ہے۔
ڈیزی شاہ


ڈیزی جو کہ ایک بیک گراﺅنڈ ڈانسر اور گنیش اچاریا کی اسسٹنٹ کوریوگرافر تھی نے اپنی پہلی فلم جے ہو کی۔سلمان خان نے اپنے بھائی سہیل کی ہدایت کردہ اس فلم میں ڈیزی کو موقع دیا اور باکس آفس پر یہ فلم بہت اچھی ثابت ہوئی ۔ڈیزی اس کے بعد کوئی خاص کام نہ کر سکی اور آکری فلم جس میں ڈیزی کو دیکھا گیا وہ ہیٹ سٹوری تھری تھی۔کہا یہ جا رہا ہے کہ اب ڈیزی نے تیلگو فلموں میں قسمت آزمائی کی ٹھانی ہے۔
سوناکشی سنہا


سوناکشی اپنے لاپروا موڈ اور اوازار طبیعت (جو شاید انہوں نے سلو بھائی سے سیکھی ہے)کی وجہ سے بالی ووڈ میں کافی مشہور ہیں۔سوناکشی کو انسپائر کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ہمارے سلو بھائی ہی تھے اور نہ صرف سوناکشی کو وزن کم کرنے میں مدد کی بلکہ دونو ںکی پہلی فلم دبنگ بھی ایک ہٹ ثابت ہوئی ۔
سنیہا عُلال


سنیہا جو کافی حد تک ایشوریہ رائے سے مشابہت رکھتی ہے کی بالی ووڈ انٹری بھی سلو بھائی کی بدولت ہی ہوئی ۔سنیہا نے فلم Lucky :No time for loveے ساتھ فلم نگری میں قدم رکھا۔اور سنیہا کو فلم انڈسٹری میں لانا شاید ان ہی کوششوں کا حصہ تھا جس کی بدولت وہ ایشوریہ کو دوبارہ پانا چاہتے تھے لیکن بد قسمتی سے ایسا کچھ نہ ہوا اور ایش ۔سلو کی راہیں ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئیں۔
کترینہ کیف


اس لسٹ میں نمبر ون پر ہے کترینہ کیف ۔بالی ووڈ کیٹ انڈیا میں بطور ماڈل آئی تھی لیکن پھر ہندی سینما پر چھا گئی۔بطور ماڈل تو کترینہ وہ جگہ نہ بنا سکی جس کا خواب دیکھا تھا لیکن بطور اداکارہ ضرور مشہور ہوئیں۔لیکن یہ سب رات و رات نہیں ہوا بلکہ کترینہ کی پہلی فلم Boom-edانتہائی ناکام رہی اور کترینہ اس کو لے کر کافی مایوس تھیں لیکن پھر سلمان خان نے کترینہ کیف کو فلم میں نے پیار کیوں کیا میں چانس دلوایا اور اس کے بعد کترینہ نے 2007میں چار ہٹ فلمیں دیں اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔اس بار کسی اور کی نہیں بلکہ کترینہ کیف کی بہنوں ازابیل اور سونیا کو متعارف کروا رہے ہیں ۔