عامر کی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں شردھا کپور بطور ہیروئین کام کریں گی!

عامر کی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں شردھا کپور بطور ہیروئین کام کریں گی!

ممبئی :2013کی فلم عاشقی2سے شہرت پانے والی چھوٹی سی اداکارہ شردھا کپور ان دنوں کافی خوش نظر آرہی ہیں ۔وجہ یہ ہے کہ شردھا کے پاس کامیابیوں کا ایک سلسلہ ہے جس کو لے کر وہ بہت خوش ہیں

۔سب سے پہلی خوشی ملی شردھا کو اپنے مداحوں کی بدولت ۔سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم فیس بک پر شردھا کے فالوورز کی تعداد15ملین سے تجاوز کر گئی جس پر شردھا نے اپنی فینز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اور آتے ہیں بڑی خوشی کی جانب جو کہ فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں عامر خان کے مد مقابل کردار کی صورت میں ملی ہے۔کہا یہ جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں کردار کے لیے شردھا کا سکرین ٹیسٹ بھی ہو چکا ہے ۔

ٹھگز آف ہندوستان ایک انگلش ناول پر مبنی فلم ہو گی جس میںعامر خان لیڈ رول کر رہے ہیں اور یہ فلم 1830میں ہونے والی لوٹ مار (ہندوستان میں)پر مبنی ناول ہے ۔یہ فلم 2018میں ریلیز ہو گی۔جبکہ شردھا ان دنوں فلم حسینہ جو کہ انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کی بہن کی زندگی پر مبنی ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ شردھا کامیابیوں کے ان سلسلوں کو کیسے سمیٹتی ہیں اور بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کی توقعات پر پورا اترتی ہیں یا نہیں۔