میوزیکل پروگراموں میں رقص چھوڑ دیا، اداکارہ نور

میوزیکل پروگراموں میں رقص چھوڑ دیا، اداکارہ نور

لاہور: فلم اسٹار نور نے میوزکل پروگراموں میں پرفارمنسز کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہتے ہوئے خود کو ایکٹنگ اور میزبانی تک ہی محدود رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ملک اور بیرون ممالک سے ہونے والی آفرز کے عوض لاکھوں روپے کی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا۔ نور کا کہنا تھا کہ میں یہ بھی بات بخوبی جانتی ہوں کہ میرے چاہنے والے میری فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ رقص کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ڈانس کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے مجھے بطور جج فرائض انجام دینے کی ذمے داری سونپی گئی جو میرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے لیکن اب میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں میوزک پروگراموں میں پرفارم نہیں کروں گی اور اگر ایسا کبھی ہوا تو پھر صرف ولی کے ساتھ ہی پرفارم کرتی دکھائی دوں گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں