پاکستانی فلم ’’مولا جٹ ٹو ‘‘ کیلئے 2 کروڑ کا گائوں تیار

پاکستانی فلم ’’مولا جٹ ٹو ‘‘ کیلئے 2 کروڑ کا گائوں تیار

لاہور: ہدایتکاربلال لاشاری نے اپنی نئی فلم مولاجٹ ٹوکیلئے لاہورسے باہرزرعی علاقے میں دوکروڑکی لاگت سے گائوں کاسیٹ تیارکروالیا۔

بتایاگیاہے کہ بلا ل لاشاری نے اس سے قبل باری سٹوڈیوکے گائو ں میں فلم کی شوٹنگ کرنے کافیصلہ کیاتھاجس کے لئے انہوں نے سٹوڈیوانتظامیہ سے بات چیت بھی طے کرلی تھی تاہم بعدازاں سٹوڈیومیں شوٹنگ کرنے کاارادہ ملتوی کردیا۔
انہوں نے لاہورکے قریب زمین حاصل کرکے وہاں سیٹ لگوایاہے جوتکمیل کے آخری مراحل میں ہے جسے مکمل ہونے کے بعد فلم بندی کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔فلم کی کاسٹ میں فوادخان ،حمزہ علی عباسی ،ماہرہ خان اورحمائمہ ملک شامل ہیں۔یادرہے بلال لاشاری نے دسمبر2013 میں فلم بنانے کااعلان کیاتھا۔

مصنف کے بارے میں