انڈونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ میں 12 افراد ہلاک

انڈونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ میں 12 افراد ہلاک

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں ایک بچے سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق کم سے کم تین بار لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں کئی گھر زمین بوس ہو گئے ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالی میں مزید بارشوں کی وارننگ دی ہے اور لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں