پریانکا چوپڑا کا ہالی ووڈ میں ناکامی کا سفر شروع

پریانکا چوپڑا کا ہالی ووڈ میں ناکامی کا سفر شروع

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی شانداراداکاری کے بعد ہالی ووڈ میں بھی خاصی کامیابی سمیٹنے والی اداکارہ کامیابی کی راہ پر تیزی سے گامزن تھیں لیکن اب شاید ان کی ترقی کی راہ میں ان ہی کا ٹی وی شو کوانٹیکو آ گیا ہے جو اب ناکام ہوتا نظر آ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ٹی وی شو “کوائنٹکو” درجہ بندی اور مقبولیت کے حوالے سے مسلسل نیچے جا رہا ہے اور ان کے مداح اب اس ٹی وی شو سے مزید محظوظ نہیں ہو رہے ہیں جس کے بعد پروگرام کو ختم کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا نا صرف امریکی ٹی وی سیریل ‘کوانٹیکو’ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھا رہی ہیں بلکہ ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم “بے واچ” بھی ریلیز ہونے والی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں