بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی

بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، وادی بھر میں کر فیو نافذ ہے، سری نگر جامع مسجد میں نماز جمعہ پر پابندی رہی، اقوامِ متحدہ کے دفتر کی جانب بڑھتے حریت رہنما یاسین ملک کو احتجاجی مارچ کے دوران حراست میں لے لیا گیا ۔

سری نگر سمیت مختلف شہروں میں نکالی جانے والی ریلیوں کو روکنے کے لیے قابض فوج نے جگہ جگہ روکاوٹیں کھڑی کردیں۔ قابض فوج نے سوپور میں احتجاجی مظاہرے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور شرکا پر تشدد کیا۔

حریت رہنما یاسین ملک کو سرینگر کے علاقے سوپور میں اقوامِ متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔جبکہ مارچ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ان کے ہی گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں