شہباز شریف کے استعفی سے متعلق ایسی پیشین گوئی کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

شہباز شریف کے استعفی سے متعلق ایسی پیشین گوئی کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے  ایسی پیشین گوئی کر دی کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔وزیر اعلی شہباز شریف کے استعفی سے متعلق ایسی بات بتا دی جو اس سے قبل کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس بار قانون کے شکنجے میں آئے ہیں اور ان کے پاس بچنے کا کوئی رستہ نہیں ہے۔ بہت امکان ہے کہ وہ شوگر ملوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔

 پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ شوگر ملوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کو مستعفی ہو جا نا  چاہیے ورنہ اپوزیشن ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کا انجام نواز شریف خاندان سے زیادہ بدتر ہو گا۔

 انہوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے بھی اپیل کی کہ وہ شریف برادران کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا کر تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیں۔

مصنف کے بارے میں