گجرات میں کتوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا، پولیس خاموش تماشائی

گجرات میں کتوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا، پولیس خاموش تماشائی

گجرات : جواریوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں. کھلے میدان میں کتوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوالگایا گیاجبکہ  پولیس تماشا دیکھتی رہی ،سول سوسائٹی گنگ،جانوروں کے حقوق کا راگ الاپنے والے بھی دم سادھے بیٹھے رہے۔
کتوں کی اس لڑائی پرلاکھوں کی شرط بندھی،جیتنے والے جانور کے مالک نے رقم کے ساتھ ساتھ خوب داد بھی سمیٹی
گجرات میں سفاک جواریوں کے اس بھیانک اقدام پر پولیس خاموش،سول سوسائٹی گنگ،جانوروں کے حقوق کا راگ الاپنے والوں کو بھی سانپ سونگھ گیا،
جانوروں سے سلوک سے متعلق مذہبی احکامات کی پروا نہ کرنے والوں کو قانون کا ڈر کیسا؟؟؟

اگر کوئی عقل کا اندھا نہ ہو تو سوشل میڈیا پر عام ہونے والی یہ ویڈیو ہی کافی ہے۔

مصنف کے بارے میں