یوٹیوب نے پیسے کمانے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا!!!

یوٹیوب نے پیسے کمانے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا!!!

لاہور: یوٹیوب اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر مارکیٹ میں لے آیا جو کہ جدت کے ساتھ ساتھ پیسے کمانے کا ذریعہ بھی بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے ”لائیو اسٹریمنگ “ کا نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے ذریعے یوٹیوب پر وی لاگ اپ لوڈ کرنیوالے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ یہ فیچر پیسے کما نے کا بھی ذریعہ بنے گا۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر ان صارفین کو فراہم کیا جارہا ہے جن کے یوٹیوب پر 10 ہزار سبسکرائبز موجود ہیں جب کہ کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی یہ فیچر یوٹیوب کے تمام صارفین کو مہیا کر دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں