پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤ لنگ کا فیصلہ

پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤ لنگ کا فیصلہ

دبئی:پشاور زلمی نےکراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤ لنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جبکہ پشاور زلمی کو کل افتتاحی میچ میں اسلام یونائٹڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پشاور کی جانب سے جنید خان کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کی قیادت سری لنکن سٹار کمار سنگاکارا کر رہے ہیں۔ کراچی کی ٹیم بڑے اسٹار سے سجی ہوئی ہے جس میں کرس گیل ، کیرن پولارڈ ، روی بوپارہ، شعیب ملک اور محمد عامر جیسے بڑے نام اس ٹیم میں شامل ہیں۔