ویجیٹیبل آئل صحت کے لیے اتنا خطرناک ہو سکتا ہے، تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی

 ویجیٹیبل آئل صحت کے لیے اتنا خطرناک ہو سکتا ہے، تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور:ویجیٹیبل کوکنگ آئل استعمال کرنیوالے ہوجائیں خبردار کیونکہ ماہرین نے ویجیٹیبل آئل کے سخت نقصانات بتا دیے ہیں۔ امریکہ میں کی جانیوالی ایک تحقیق کے مطابق ویجیٹیبل آئل کا زیادہ استعمال دماغ میں ڈیمینشیا جیسے مرض کا باعث بننے والے اجزا کے اجتماع بڑھا دیتا ہے۔
تحقیق کے بقول سبزیوں سے بنا کھانے والا تیل آکسائیڈیٹو اسٹریس کا باعث بنتا ہے جس سے دماغی جھلی کو نقصان پہنچتا ہے اور دماغ میں نقصان دہ مواد جمع ہونے لگتا ہے۔تحقیق کے دوران الزائمر کے شکار افراد کے دماغ کے حصوں کا دیکھ کر اس مواد کے اکھٹا ہونے کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی۔
محققین نے دعویٰ کیا کہ ویجیٹیبل آئل مریضوں کو دماغی طور پر دھندلاہٹ کا شکار اور تھکاوٹ بڑھا دیتا ہے جس سے آدھے سر کا درد سمیت دیگر امراض جیسے الزائمر یا ڈیمینیشا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ تحقیق ماہر غذائیت ڈاکٹر کیتھرین شاناہان نے کی تھی اور ان کے بقول اس آئل کا استعمال بہت زیادہ ہے جس کی وجہ اس میں کھانا پکانا آسان اور اس کا اپنا ذائقہ نہ ہونا ہے۔
عام طور پر یہ تیل کنولا، پام، کورن، سویا، سن فلاور اور دیگر سے تیار کیا جاتا ہے جن کے بارے میں تحقیق میں کہا گیا کہ ان میں پکنے والے کھانوں کی قیمت جسم کو ادا کرنا پڑتی ہے۔