بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے کتنے پیسے پاکستان بھیجے، اہم رپورٹ سامنے آ گئی

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے کتنے پیسے پاکستان بھیجے، اہم رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور: بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال17ء کے پہلے سات مہینوں جولائی تا جنوری میں 10946۔38 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں 11154۔72 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

جنوری 2017ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1487۔72 ملین ڈالر تھی جو کہ دسمبر 2016ء کے مقابلے میں 6 فیصد کم، اور جنوری 2016ء کے مقابلے میں 1۔45 فیصد زیادہ ہے۔ بلحاظ ملک جنوری 2017ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج  تعاون کونسل کے ملکوٰں بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 434۔15 ملین ڈالر، 323۔11 ملین ڈالر، 175۔01ملین ڈالر، 180۔91ملین ڈالر، 186۔41 ملین ڈالر، اور 31۔69ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ جنوری 2016ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب463۔44 ملین ڈالر، 314۔40ملین ڈالر، 168۔94 ملین ڈالر، 174۔48ملین ڈالر، 192۔10ملین ڈالر اور 31۔94 ملین ڈالر تھیں۔

جنوری 2017ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 156۔44 ملین ڈالر رہیں جبکہ جنوری 2016ء میں ان ملکوں سے 121۔08 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں